پریت[2]

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - پیار، محبت، الفت، عشق، دوستی، یارانہ۔  پردیسی کی پریت ہے جھوٹی جھوٹی پردیسی کی پریت      ( ١٩٤٦ء، طورِ آوارہ، ١٧١ ) ٢ - خوشی، مسرت؛ لطف، مزہ، تسکین؛ مہربانی، عنایت (ماخوذ : پلیٹس)

اشتقاق

ہندی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو 'پوتھی چتر ریکھا (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: پریت
جنس: مؤنث